کورونا کیسز میں اضافے پر جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ

566

ریاض:سعودی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی سعودی پریس (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 6 جون سے15روز  کیلئے جدہ میں کرفیو کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق حکومت نےشہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعدکرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیاہے۔

نئے احکامات کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں دوپہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک نقل و حرکت پر پابندی ہوگئی جبکہ مساجد کو بھی دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔

شہر میں سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین کو دفاتر میں کام کرنے ،ریستوران اور کیفیز میں بیٹھ کر کھانے پینےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی تاہم مقامی فضائی اور زمینی سفر پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،اور شہری کرفیو کے اوقات کے سوا شہر میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ کے میں کہا گیا ہے کہ جن اداروں کے ملازمین کو پابندیوں سے پہلے بھی استثنی حاصل تھا انہیں نئے احکامات کے بعد بھی رعایت حاصل رہے گی۔