میکسیکو: ماسک نہ پہننے پر پولیس نے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

439

میکسیکو کی ریاست جیلسکو میں پولیس نے جیووانی نامی شہری کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیووانی نے میڈیکل فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر پولیس نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیووانی کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری دم توڑ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے جیووانی پر ہوئے تشدد کی ویڈیو بھی وائر ہوگئی جسکے نتیجے میں صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی  اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پولیس ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مقتول کے اہلخانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیلسکو کے مئیر نے انہیں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 9 ہزار ڈالر دینے کی بھی پیشکش کی۔

جیلسکو کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔