جکارتا میں مساجد کھول دی گئیں

487

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا مریضوں میں کمی آنے کے بعد دارالحکومت جکارتا میں  پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔

دارالحکومت جکارتا میں کئی روز کی بندش کے بعد جمعہ کے روز مساجد کھول دی گئیں اور شہریوں نے مساجد میں باجماعت نماز جمعہ ادا کی۔

لاک ڈاؤن میں نرمیوں کے تحت   دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی محدودپیمانےپر کھول دی گئی ہے جب کہ مرحلہ وار دیگرشعبے کھولنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انڈونیشیامیں کوروناسے1700سےزائداموات ہوئیں اور 28ہزار800سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔کورونا خدشات کے پیش نظر حکومت پہلے ہی عازمین حج کو سعودی عرب بھیجنے سے انکار کر چکی ہے ۔