کوروناوائرس: بےروزگاری سے تنگ آکر نائی نے اپنے پیٹ میں قنیچی گھونپ دی

260

نئی دہلی: بھارت میں جیرام گائیکواڑ نامی نائی نے کورناوائرس لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے پیٹ میں قینچی گھونپ دی تاہم محلے والوں نے بروقت پہنچ کر اُس کو ہسپتال میں داخل کروادیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس وبا کے نتیجے میں عالمی معیشت شدید بحران کا شکار ہے جبکہ کروڑوں افراد بےروزگار ہوچکے ہیں۔

بھارت میں بھی ایک نائی نے بےروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم محلے والوں نے بروقت مداخلت کرکے اُسے ہسپتال میں داخل کروادیا۔

 متاثرہ شخص کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ جیرام  پچھلے دو ماہ سے کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے باعث کام پر نہیں جاسکا ہے جسکے نتیجے میں گھریلو مالی حالت انتہائی شکستہ ہیں۔ جیرام نے مالی نگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا سوچا۔