ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر اعظم عمران

447

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا، آگے بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مساجد سے کورونا نہیں پھیلا، ایس او پیز پر عمل کریں تو مشکل وقت سے بچ سکتے  ہیں۔

کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے،پاکستان میں کورونا سے متاثر لوگوں کی اموات زیادہ نہیں ہوئی ہیں، ہمارےملک میں جذبےاورجنون کی کمی نہیں ،رضاکاربڑی تعداد میں آئے، کورونا کو پھیلنا  ہے اس کو پھیلنے سےروک نہیں سکتے، غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی حکومت کی روز اول سے ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزی کی بھی نشاندہی کرے گا،ٹائیگرفورس  انتظامیہ کونشاندہی کریگی کہ کہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہورہا ہے،ٹائیگرفورس کا اہم کام لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کراناہے،ٹائیگرفورس ہمیں بتائے گی یوٹیلٹی اسٹورزمیں کیا مسائل ہیں، شہروں کو سرسبز کرنے کیلئے ٹائیگر فورس  کی ضرورت پڑےگی،ٹائیگرفورس شجر کاری مہم میں بھی بھرپور کردار اداکرےگی،ٹائیگرفورس کےکارکنوں کی شناخت کیلئےکارڈزتیار کیےجارہےہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ریونیومیں 800ارب روپےکم ہوگئےہیں،جو قرضے گذشتہ حکومتوں نے لیے ، اس پر 5ہزار ارب سود  ادا  کرچکے،لاک ڈاؤن کوروناکاحل نہیں ،دیگرممالک لاک ڈاؤن کھول رہےہیں،جوملک دوسروں کوقرضہ دیتےتھےآج وہ کورونا  کی وجہ سے  خودمقروض ہوگئے ہیں،کوروناسےدنیا کی معیشت میں تباہی ہوئی ہے،بھارت میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بھی غربت کی طرف چلا جاتاہے،بند علاقوں میں کھانا پہنچانے کے لیے ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن سے غربت میں اضافہ ہوا،آنے والے دنوں میں متاثرہ علاقوں کو بھی بند کرنا پڑسکتاہے،اگر ایس او پیز پر عمل ہوگا تو ڈاکٹروں پر بھی پریشر کم ہوگا،اگر یلیف پیکج کا اعلان نہ کرتے تو ملک کے حالات خراب ہوتے،بجٹ میں ہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔