آئی ایم ایف کا سرکاری  ملازمین کی تنخواہیں، غیر ترقیاتی و دفاعی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ

894

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان سے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے تنخواہیں،غیر ترقیاتی اخراجات اور دفاعی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ کیا  گیا ہے

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد میں سخت پالیسیوں کی تجویز دی ہے،تمام غیرترقیاتی اخراجات منجمد کرنے سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے 1150 ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ جی20 ممالک تنخواہوں میں کٹوتی کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں۔

دوسری جانب حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کےمطالبہ کو تسلیم کرنے کے معاملے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے،حکومت مہنگائی کی وجہ سے وہ تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔

آئی ایم ایف پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اسی وقت بحال ہوگی جب حکومت آئی ایم ایف کے میکرواکنامک فریم ورک کے مطابق آئندہ بجٹ پیش کرے گی۔