امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پرریپ اورتشدد کے الزامات

612

امریکی شہری سنتھیارچی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کردیئے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں سنتھیارچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما   سینیٹر رحمن ملک پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ  پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہوں نے میرے ساتھ ریپ کیا.

سنتھیارچی نے کہا کہ یہ واقعہ 2011میں اس وقت پیش آیا  جب وہ اپنے ویزے سےمتعلق بات چیت کے لیے منسٹرز  میں وزیر داخلہ کے گھر گئیں تھیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس دور کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین  پر بھی جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سےالفاظ کی جنگ چل رہی ہے۔

سنتھیا رچی کی جانب سے ملک کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بینظیر بھٹو کے خلاف ‘توہین آمیز اور بہتان پر مبنی’ ٹویٹس کرنے پر پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں  درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔