گورنر ہاؤس لاہورمیں خاتون جنسی حوس کا نشانہ بن گئی

997

گورنر ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی  فورسز کی موجودگی میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کی  ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق میں جدید کیمروں اور سیکیورٹی کے لیے تعینات بھاری نفری کی موجودگی میں بھی ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ خاتون نے واقعے کی اطلاع 15 پر کال کردی جس کے پولیس کی بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔

پولیس نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن لے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ  کیلئےآئی ہے جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے حوس کا نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب ڈی ایس پی نوید اکمل واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔کچھ بیانات سے معاملہ مشکوک ہوتا دکھائی دیتا ہے۔واقعے کی تفتیش کیلئے گورنر ہاؤس لاہور میں لگے کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔