سرسبز سندھ پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کاآغاز کیاجائے گا،محمد یونس

184

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)موحولیاتی آلودگی انسانوںکیلیے بڑا خطرہ بن گئی، درخت انسان کی بقا کے لیے ضروری ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت رسول ہے،الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت ابتدائی طورپر ضلع حیدرآباد،ٹنڈو الہیار، میر پور خاص ، ٹنڈو جام اور مٹیاری میں ”سربرز سندھ پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کاآغاز کیاجائے گا۔ یہ بات الخدمت فاو¿نڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے بچاو¿ کے لیے
جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے ،اس کے بر خلاف نہ صرف جنگلات ، سڑکوں کے کنارے اور گھروں سے بھی درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، آلودہ پانی ،کھلے گٹر ، شوردھول ودھواںانسانوں کیلےےے خطرناک ہے ،عوام کی اکثریت آلودگی کے باعث وبائی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے ہر فرد اپنی ذمے داری محسوس کرے اپنے گھر، گھر کے سامنے سڑک پرپھل دار اورسایہ دار خت ضرور لگائے،لوگ اپنے گھر اور گلی کی بھی صفائی رکھیں ۔