مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی 2 جسم ایک جان ہیں،شہباز گل

175

اسلام آبا د (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 2 جسم ایک جاں ہیں، کرپشن کے محاذ پر دونوں کا نظریہ مختلف نہیں، بظاہر مخالفت عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نیب میں پیشی کے حوالے سے بیان پر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاست اور کرپشن دونوں جماعتوں میں قدر مشترک ہے، اوپر اوپر سے جتنیمخالفت کریں کرپشن کے محاذ پر دونوں کا نظریہ بالکل ایک ہے۔انہو ںنے کہا کہ کرپشن کے لیے ایسے طریقے اختیار کیے گئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، شریف خاندان کی ٹی ٹیز اور زرداری خاندان کے جعلی اکاو¿نٹس کرپشن کی داستان میں قدر مشترک ہیں، مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 53 ارب روپیہ صرف اومنی گروپ کو قرض دلوا دیا تھا، شاہ صاحب نے سندھ بینک کے ٹوٹل ادا شدہ سرمایا سے زیادہ صرف اومنی کو قرض دے دیا اور درجنوں بار ری شیڈول بھی کروا دیا۔