قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے

256

اسلام آباد (اے پی پی/آن لائن) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج جمعہ سے شروع ہوں گے۔ سینیٹ کا اجلاس صبح 10 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس4بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کرینگے۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2020-21کی منظوری تک جاری رہے گا ۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ 12 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرینگے جس کا حجم ساڑھے 7ہزار 5سو ارب سے زاید ہوگا ۔