نیب کا ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپا

100

کراچی(نمائندہ جسارت)نیب کا گلستان جوہر بلاک 2 میں ایم کیوایم سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپا، ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کو گرفتار کرنے گئی تھی،نیب کی ٹیم نے سابق وزیر کے چوکیداروں اور اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے،چوکیدار نے نیب کی ٹیم کو بتایا کہ عادل صدیقی کئی برس سے ملک سے باہر ہیں،ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی ریفرنس نمبر 6/2020 میں ملزم نامزد ہیں،احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔