مسئلہ کشمیر تقریروں اور ٹوئٹس سے حل نہیں ہوگا ‘ عبدالرشید ترابی

203

باغ،چھتر(آن لائن)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ، بھارت کے عزائم کا منہ توڑ جواب دےے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی سے باز نہیں رکھا جا سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے رواں ہفتے 18نوجوانوں کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ،اقوام عالم نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہکیا تو دنیا عالمی جنگ کی لپیٹ میں ہو گی ،جنوبی ایشیا کا امن سری نگر سے ہوکر گزرتا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، محض تقریر اور ٹوئٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ،حکومت پاکستان سفارتی حکمت عملی تشکیل دے کر بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت واحد ملک ہے جس کے کسی بھی ہمسائے ملک کے ساتھ خوشگوار تعلقات نہیں ہیں۔