والد کی جائیداد میں سے حصہ نہ دینے کیخلاف شاہی بازار کی رہائشی خواتین کا احتجاج

107

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے امیر شاہ گھٹی شاہی بازار کی رہائشی افشاں ناز اور اسما نے اپنے بھائیوں کی جانب سے والد کی جائیداد میں سے حصہ نہ دینے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد محمد الیاس کے انتقال کے بعد آبائی جائیداد پر بھائیوں محمد نفیس، محمد شاہد، محمد آصف اور محمد فراز نے قبضہ کرلیا، ہم نے حصہ طلب کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کرتے ہوئے والد کی جائیداد سے حصہ دلایا جائے۔