الزامات کی تحقیقات کرا کر بااثر افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، سکندر سولنگی

310

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ بھنڈ محلے کے رہائشی سکندر سولنگی نے اپنے بیٹے غلام نبی سولنگی سمیت شہریوں اور سول سوسائٹی کے رہنماو¿ں غلام مصطفی کھوسو، عبدالستار ملاح، سکندر جونیجو، خادم سولنگی، منیر ملاح، سید علی رضا شاہ اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن بااثر اشفاق کھاوڑ اور اسماعیل کھوسو موٹر سائیکل چوری کا ڈرامہ رچا کر 14 سالہ لڑکے غلام نبی سولنگی کے اوپر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر میہڑ تھانے پر گرفتار کرایا تھا جبکہ ایس ایچ او میہڑ ان کا طرفدار بن کر پیسوں کی لالچ میں بار بار تنگ کررہا ہے، ہم غریب لوگ ہیں، ہمارا موٹر سائیکل چوری سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بااثر اسماعیل کھوسو اور اشفاق کھاوڑ ساتھ مل کر ہمیں بلیک میل کررہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات کی شفاف تحقیقات کرا کر بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ دوسری صورت میں خود کو آگ لگا دیں گے۔