سہون، تالپور برادری کے دو گروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

316

سہون (نمائندہ جسارت) سہون کے قریب گاﺅں سجاول میں پرانی دشمنی کی بنا پر تالپور برادری کے دو گروہوں میں تصادم فائرنگ سے دو افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے، لاش سہون اسپتال منتقل، ملزمان پولیس کے پہنچنے سے پہلے گھر خالی کرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ سہون کے نواحی گاﺅں سجاول تالپور میں پرانی دشمنی کی بنا پر تالپور برادری کے دو گروہوں میں خونی تصادم میں ایک گروہ کے دو نوجوان نثار احمد اور اکرم تالپور سیدھی فائرنگ کی زد میں آکر موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سہون پولیس جائے واردات پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر سہون اسپتال منتقل کیے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالی کی۔ اس موقعے پر مقتولین کے ورثا ہارون تالپور نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹے سہون سے پینے کا پانی بھر کر لارہے تھے کہ دوسرے گروہ خمیسو تالپور ظفر تالپور اور مانک تالپور نے سیدھے فائر کرکے میرے دونوں نوجوان بیٹوں کو بیگناہ قتل کیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ظالموں نے میرے ساتھ بہت ظلم کیا ہے، لاش گھر پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا۔