لاک ڈاون کے دوران امدادی سامان، خصوصی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا، ظفر شیخ

149

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کے فنکار ظفر شیخ ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈا¶ن کے دوران بے روزگار ہیں، نہ کوئی امداد دی گئی ہے نہ ہی وظیفہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لطیف آباد میں فنکاروں کے دس بڑے گروپ ہیں جن کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ لاک ڈا¶ن کے دوران امدادی سامان، خصوصی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اور محکمہ ثقافت معاملے کا نوٹس لے اور لطیف آباد کے فنکاروں کی مالی مدد کی جائے۔