مقبوضہ کشمیر میں 139کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے

127

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کے139نئے مثبت کیس سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 2,857 ہوگئی۔ نئے کیسز میں 109کا تعلق صوبہ کشمیر اور 30 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوول کورونا وائرس کے1,816ایکٹو کیسز ہیں۔اب تک 1007افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 34 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران مزید34 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے04 اور کشمیر
صوبے کے 30 افراد شامل ہیں، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 1,89,364ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 1,86,506نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔