میئر اسلام آباد کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس

309

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیے، سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کیپٹن ریٹائرڈ اصغر علی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے آج جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے عدالت نے لوکل گورنمنٹ
کمیشن کے 3 جون کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ وکیل صفائی کاشف ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 21 مئی کو عدالت نے میئراسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن معطل کر کے انہیں بحال کیا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا میئر اسلام آباد کو نہیں بلایا گیا لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں مجھے اپنے خلاف والے ایجنڈا کی حد تک بلایا گیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن اجلاس میں شرکت کے لیے شام 6 بجے واٹس ایپ میسج اور رات 11 بجے ایجنڈا کی کاپی ملی ۔