قومی مالیاتی کمیشن کیخلاف اپیل پر وفاق کو مہلت مل گئی

145

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر وفاق کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ڈویژن کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کیتشکیل کے حوالے سے مشاورت کی تمام دستاویزات جمع کرائیں۔ عدالت نے وزارت قانون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا یہ رپورٹ ہے جو ایک صفحہ پر ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ مشاورت ہوئی یا نہیں سیدھی سیدھی بات ہے وہ بتائیں جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فنانس ڈویژن کا جواب ابھی نہیں آیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کب ہے جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لا ڈویژن کی رپورٹ تیار ہے آج جمع کرا دی جائے گی۔کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی۔