لاہور ہائیکورٹ کے افسران و ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

122

لاہور (آن لائن) ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی افسران اور ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ تفصیلات مالی سال 2019-20ء کی مد میں طلب کی گئی ہیں۔ آمدن، اخراجات سے ملحقہ دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک مراسلہ ہائیکورٹ کے دیگر علاقائی بنچوں کو بھجوادیا گیا ہے۔