ملک بھر میں آج جمعہ کو یوم سیدنا عمر بن عبد العزیز ؒ کے طور پر منایا جائے گا

295

لاہور (نمائندہ جسارت) ملک بھر میں آج جمعہ کو یوم سیدنا عمر بن عبد العزیز ؒ کے طور پرمنایا جائے گا، خطبات جمعہ میں علماء و مشائخ سیدنا عمر بن عبد العزیزؒ کی اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کو بیان کریں گے اور شام میں سیدنا عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر کی بے حرمتی کی مذمت کریں گے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی و دیگر نے پاکستان اور عالم اسلام کے علماء و مشائخ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں سیدنا عمر بن عبد العزیزؒ کی خدمات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے عوام الناس سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی اپیل کریں اور وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کرائیں۔