بلوچستان‘زمین کے تنازع پرفائرنگ 5افراد جاں بحق

116

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلو چستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ،جاں بحق ہو نے والوں میں با پ اور 2بیٹے بھی شامل ہیں۔ لیویز کے مطابق تحصیل تو ئی سے کے کلی سلمیزئی میں اراضی کے تنا زع پر طور خان ولد اسپرین،دنیا خان ولد کمال خان ،تاج محمد اور علی محمد پسران دنیاخان اورعطا للہ ولدملک شادی خان جاں بحق جبکہ شراف الدین ولد ملک شادی خان زخمی ہو گیا ہے۔ مقامی اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لا شیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔