کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس، کراچی کیلیے بجلی کے منصوبوں پر غور

103

اسلام آباد (اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیاگیااس سلسلے میں توانائی ڈویژن کو کے الیکٹرک کے ساتھ رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈیزل اور پیٹرول کی درآمدات کو یورو V معیار کے مطابق ڈھالنے کی سفارشات کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے ساتھ یورو V کو نافذ کرنے کے لیے مل کر کام کرے گی۔ یکم اگست 2020 ء کے بعد آئل کمپنیوں کو صرف یورو V پیٹرول اورجنوری 2021 سے یورو V ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ ان مصنوعات میں سلفر کی کم مقدار کی وجہ سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، شیخ رشید، عمر ایوب، علی زیدی، حفیظ شیخ، ندیم بابر، شہزاد قاسم، نیپرا اور این ٹی ڈی سی کے حکام نے شرکت کی۔