ن لیگ نے معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا، ہمایوں اختر

152

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ملکی معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا، سابقہ دور میں روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے بڑھایا گیا، واپسی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں معیشت ترقی نہیں بلکہ تنزلی کی راہ پر گامزن تھی ۔ نام نہاد تجربہ کاروںنے تاریخ کے مہنگے ترین کمرشل قرضے لیے جس سے معیشت کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا تھا۔ کورونا وائرس کی وبا تھمنے کے بعد ان شا ء اللہ معیشت کی رفتار دوبار بڑھے گی۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کے لیے معیشت پر کاسمیٹیکس کا لیپ کیا ہوا تھا جس کی تہہ اترنے سے حقائق عوام کے سامنے آ گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) والے جواب دیں روپے کی قدر کو کس لیے مصنوعی طریقے سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ، کیا انہیں نہیں معلوم تھا جب روپیہ اپنی اصل سطح پر آئے گا تو عوام کن مشکلات سے دوچار ہوں گے۔