وفاق کی ناقص پالیسیوںسے کوروناتیزی سے پھیل رہا ہے‘ مرتضیٰ وہاب

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار ہے ،حال ہی میں سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے 123مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس فلائٹ کیذریعے246مسافر کراچی پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک پروازیں بحال رکھنا چاہ رہی تھی،وفاقی حکومت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو بناء ٹیسٹ کے داخلے کی اجازت دے رہی تھی،جس کے بعد سندھ حکومت نے عالمی پروازوں سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے،جس کے نتیجے میں 123 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوںنے کہا کہ اب سندھ حکومت ان مسافروں کو آئسولیٹ کرے گی۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔