بلوچستان‘خاتون کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

109

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) علاقہ تربت میں خاتون کا قتل اور بچی کو زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں حکومت کے خلاف بھر پور نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند روز قبل تربت میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون قتل اور بچی شدید زخمی ہوئی۔