پنجاب اسمبلی کااجلاس آج نجی ہوٹل میں ہوگا

163

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے اجلاس پنجاب اسمبلی کی عمارت کے بجائے ملحقہ نجی ہوٹل میں منعقد ہوگا، جس کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر قرار دیا گیا ہے۔ نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کی الگ الگ تقسیم کے تحت نشستیں لگائی گئی ہیں ۔