پی آئی اے کے تباہ شدہ جہاز کے لینڈنگ گیئر اور انجن کو ملبے سے نہیںنکالاجاسکا

111

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعرات کو بھی پی آئی اے کے تباہ شدہ جہاز کے لینڈنگ گیئر اور انجن کو ملبے سے نہیںنکالاجاسکا۔ لینڈنگ گیئر اور انجن بدقسمت طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے لیے انتہائی اہم ہیں تاہم ابھی تک سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے جہاز کے مذکورہ دونوں حصوں کو نکالنے کے لیے کوئی کامیاب حکمت عملی ترتیب نہیں دے سکے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں حصوں کو نکالنے میں مزید تاخیر کی صورت میں تحقیقاتی رپور ٹ بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب ائر بس کمپنی کے ہیڈکوارٹر طلوس میں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈرکو ڈی کوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں حالات کو ڈی کوڈ کرنے میں ایک ہفتے سے زاید کا وقت لگ سکتا ہے۔بدقسمت طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی 94 میتوں کی شناخت ہونے کے بعد لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔بقیہ 3 لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔