سرے اور انگلینڈ کے بولر لیام پلنکٹ مستقبل میں امریکا کے لیے کھیلیں گے

185

لندن(جسارت نیو) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکا کے لئے کھیلنے گئے، 35 سالہ لیام پلنکٹ کی اہلیہ امریکی شہری ہیں، لیام پلنکٹ گذشتہ موسم گرما میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے انگلینڈ کے لئے نہیں کھیلے اور وہ ان 55 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں جن کا پچھلے ہفتے تربیت کے لئے اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ وہ امریکا میں کسی بھی طرز کی کرکٹ میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے شاید امریکی ہوں لہذا ان سے یہ کہنا کافی اعزازی ہوگا کہ میں نے انگلینڈ اور امریکہ دونوں کے لئے کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے 2019ء کے آغاز میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی حیثیت حاصل کرلی تھی اور وہ پہلے ہی ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز زاویر مارشل، ہیمپشائر کے آل راؤنڈر ایان ہالینڈ اور سابق جنوبی افریقاکے تیز بولر رسٹی تھیرون سے ملاقات کرچکے ہیں۔