پیاز کے ایکسپورٹرز کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچنے کا خدشہ

312

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مدت ختم ہونے کے باوجود پیاز ایکسپورٹ کرنے فائٹیو سرٹیکیٹ جاری نہ کئے جانے سے پیاز کے ایکسپورٹرز کولاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچنے لگا۔تفصیلات کے مطابق پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود ایکسپورٹ بحال نہ ہوسکی ہے اورپلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ مدت ختم ہونے کے باوجود ایکسپورث کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے 31 مئی تک پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن ملک میں پیاز کی سرپلس پیداوار موجود ہے اور ایکسپورٹ نہ ہونے سے بھاری مالیت کی پیاز خراب ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلی وحید احمدکا کہنا ہے کہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ فائیو سرٹفکیٹ جاری نہیں کررہا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ،پاکستان کے پاس پیاز کی ایکسپورٹ کے آرڈرز موجود ہیں جن کے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیاز کی برآمد کے آرڈر بھارت کو منتقل ہورہے ہیں،ایکسپورٹ پر ہابندی کی مدت کے خاتمے کے بعد فائیٹو سرٹفکیٹ جاری نہ کرنا غیر قانونی ہے اس لئیوزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نوٹس لے ۔ وحید احمد نے کہا کہ ایکسپورٹ کے زریعے زرمبادلہ حاصل کرنا موجودہ معاشی حالات میں انتہائی ضروری ہے ،لاک ڈائون کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔