فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار700روپے پر بند

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے باجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکی کمی سے1718ڈالر ہوگئی لیکن نمایاں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 97 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 83 ہزار 762 روپے ہو گئی۔