مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

222

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دو دریا میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا ، سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیاجبکہ لیاقت آباد نالے سے 4 روزہ پرانی لاش برآمد ، تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن ساحل درخشاں کی حدود دو دریا کے قریب کھلے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص کی ڈوب گیا، ریسکیو غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش کو سمندر سے نکال کر ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 35 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ۔پی آئی بی کے علاقے لیاقت آباد نجی ہوٹل کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق 38 سالہ مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوگی ، تاہم ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرخانے میں رکھوادیا ہے۔علاوہ ازیں سہراب گوٹھ تھانے کی حدود الآصف اسکوائر کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک 55سالہ شخص محمد اسلم ولد اللہ والا زخمی ہو گیا۔