ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

364

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاںبحق جبکہ 2بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے میں شیرشاہ چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا ،جسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جاںبحق ہو گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 22سالہ محمد اعجاز ولد محمد جمیل کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا، متوفی سڑک عبور کرر ہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی ا براہیم حیدری کے قریب ٹریفک حادثے میں 3بچے زخمی ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج ایک بچہ جاںبحق ہو گیا۔