گھوٹکی سے کراچی ترسیل،کروڑوں روپے کی گندم کی خورد برد کا انکشاف

353

سکھر(اے پی پی) نیب کی جانب سے سندھ میں گندم کی خورد برد کی تحقیقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت، 2018 میں گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں 11403 ٹن گندم کی خورد برد کا انکشاف، غائب ہونے والی گندم کی مالیت 3 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ بھر میں گندم کی خورد برد کی تحقیقات جاری ہے ، گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خورد برد کا انکشاف، ٹھیکیدار گرفتار، ساتھی کی تلاش جاری گرفتار ملزم عدالت میں پیش، نیب نے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا،قومی احتساب بیورو کی جانب سے سندھ میں گندم کی خورد برد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں پیش رفت حاصل کی ہے اور تحقیقات کے دوران گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ٹن گندم کی خورد برد کا انکشاف کیا ہے اس سلسلے میں نیب حکام کے مطابق محکمہ فوڈ سندھ نے سال 2018ء میں گھوٹکی سے گندم کراچی پہنچانے کا ٹھیکا علاقے کی دو فلورملز کے مالک ہریش کمار کو دیا تھا جس نے گھوٹکی کے گوداموں سے کراچی پہنچانے کے لیے 48 ہزار 770 ٹن گندم حاصل کی لیکن وہاں پر صرف 37 ہزار 367 ٹن گندم پہنچائی اور باقی 11ہزار 403 ٹن گندم جس کی مالیت 3 کروڑ 90لاکھ روپے بنتی ہے غائب کردی اور یہ بات ریکارڈ کی چھان بین کے دوران سامنے آئی جس کے بعد نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار اور فلور ملوں کے مالک ہریش کمار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فلور مل مالک محمد ابراہیم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں نیب حکام کے مطابق ملزم کو پہلے بھی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اس نے خورد برد کی گئی گندم کی رقم کا 40 فیصد جمع کرایا تھا لیکن چھان بین کے دوران مزید گندم کی خوردبرد سامنے آنے پر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، نیب مطابق ملزم گندم کی ذخیرہ اندوزی میں بھی ملوث ہے۔