قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست خارج

267

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کے کرنے فیصلے کیخلاف شہدا فاؤنڈیشن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔عدالت نے شہدا فاؤنڈیشن کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ احمدیہ جماعت کی کیسے نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ احمدیوں کو آئین نے غیرمسلم قرار دیا ہے ۔احرار الاسلام کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جمع کرا دیا ہے، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہم احمدیہ جماعت کی نمائندگی نہیں کررہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ احمدیوں کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ اپنا کیس خود لڑ سکتے ہیں جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ احمدیوں کو کمیشن میں شامل نہ کرکے ہمارے جذبات مجروح کیے گئے ،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔