سینیٹ‘ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااین سی اے سی سی کا دورہ کرنیکا فیصلہ

276

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جلد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمن ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر اعظم خان سواتی، سینیٹر عتیق شیخ، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر شفیق ترین، سینیٹر کدا بابر، سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر کلثوم پروین شریک ہوئے ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ لیفٹنٹ جنرل عامر سمیت وزارت صحت و قانون و پولیس کے اعلی افسران بھی شامل تھے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے کورونا کے خلاف37 نکات پر عمل درآمد زیر بحث آئے۔ سیکرٹری داخلہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو ان کے تجویز کردہ37 نکات پر عمل درآمد پر بریفنگ دی۔سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سب سے پہلے حکومت اور عوام کو کورونا کے خطرات سے آگاہکیا۔ وزارت داخلہ نے ان نکات پر عمل درآمد کرنے کے لیے ہر ادارے کو خطوط بھیجے، جن پر عمل درآمد کروایا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی تجاویز حکومت کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوئیں۔سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ اس سوقت آدھے سے زیادہ اسلام آباد لاک ہے اور پھر بھی لاک ڈائون نہیں ۔ رحمن ملک نے کہاکہ اگر کمیٹی کی37 تجاویز پر بروقت عمل درآمد کیا جاتا تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے،اب بھی وقت ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، کورونا نہایت خطرناک اور تیزی سے بڑھ رہا ہے، اختیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے، کمیٹی جلد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کرنا چاہے گی۔