وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ‘آج اجلاس ہوگا

248

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے اعلیٰ سطحی ا جلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں سے متعلق جائزہ لیا جائیگا ۔ ہائی پروموشن بورڈ کا اجلاس سہ پہر3 بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا، جس کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیاری مکمل کرلی ہے اور ان افسران کی لسٹ بھی مرتب کرلی گئی جن کو گریڈ21 سے22 میں ترقی دی جانی ہے۔ اجلاس میں وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کیاجائے گا اور ترقی پانے والے افسران کی پوسٹنگ پلان کی بھی منظوری دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس، ایڈمسٹریٹو، فارن سروس، ایف بی آر اور دیگر سروسز سے متعلق گروپس کے افسران کے کیسز بھی زیر غور آئیںگے۔ بتایا گیاکہ پیٹرولیم، تجارت، پاور ڈویژن سمیت دیگر کئی وفاقی سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے بھی متوقع ہیں ۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹو وزیراعظم ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ و دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے ۔