سولرلائٹس کیس: وزیر اعلی سندھ کا الزامات سے اظہار لا تعلقی

363

اسلام آباد:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سولرلائٹس کیس میں الزامات سے اظہار لا تعلقی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کرپشن کے الزامات درست نہیں، فنڈز آئین اورقانون کے مطابق منظور کیے۔

وزیر علی سندھ نے نیب تفتیشی ٹیم سے کہا کہ سوالنامہ دے دیں، تمام الزامات کا جواب دوں گا جس پر نیب ٹیم نے کہا کہ سوالنامہ تیار نہیں، آپ کو بھیج دیں گے۔

یاد رہے کہ مراد علی شاہ کو گزشتہ روز نیب کی جانب سے سولراسڑیٹ لائٹس کے ٹھیکوں کے معاملے میں طلب کیا تھا۔