زلزلہ زدگان کی امدادبھی ن لیگ کا داماد کھاگیا، شہباز گل

590

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدگان کی امدادبھی ن لیگ کے داماداعلیٰ کھاگئےانٹرنیشنل میڈیانےبتایا، پینٹ ہاؤس پائریٹس کی کہانیاں بیرون ممالک میں شریف خاندان کےبارے میں چھپیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کےاکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ ابھی تک کیوں جمع نہیں کرائی گئی؟ شہبازشریف کواکیلےنیب نےبلایاتھاچوروں کی بارات انھوں نےخودجمع کی، کوروناکی وجہ سےپیش نہ ہونا شہباز شریف کاگھڑاہواجھوٹ ہےجواُن کی عادت ہے۔

شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےعدالت کومطمئن کرناہے ن لیگ  کونہیں،وزیراعظم سےجب جس موقع پرعدالت نےسوال کیاانھوں نےجواب دیا،بابراعوان قابل قانون دان ہیں اورقانون کوبہت اچھی طرح جانتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارہ کہو اور شاہ اللہ دتہ یو سیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی کی اسٹریٹیجی کامیابی کے ساتھ اپنائی گئی، جہاں کیسز زیادہ ہوں اس ایریا کو بند کیا جائے اسے اسمارٹ لاک ڈاون کہا جاتا ہے۔