وزیراعلی سندھ نیب آفس میں پیش

416

راولپنڈی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نیب آفس میں پیش ہوگئے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب راولپنڈی آفس میں پیش  ہوگئے جہاں ان سے نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

مراد علی شاہ کوغیرقانونی ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ پراعتراضات کے باوجود ٹھیکوں کے فنڈزجاری کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ مراد علی شاہ کو گزشتہ روز نیب کی جانب سولراسڑیٹ لائٹس کے ٹھیکوں کے معاملے میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے298 ملین روپے ریکور کرچکا ہے جبکہ سولرلائٹس کیس میں 7 ملزمان پلی بارگین،ایک وعدہ معاف گواہ بن چکا۔