کورونا کا پھیلاؤ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ناصر حسین شاہ

699

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ دراصل وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تمام عدالتی احکامات کی من و عن پیروی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعلی سندھ کی کاوشوں کا صلہ نیب میں طلب کرکے دیا جارہاہے، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر حکومت سندھ نے جن اقدامات کا فیصلہ کیا تھا آج ان کی حقیقت و اہمیت پورے ملک پر عیاں ہے۔

ناصر حسین شاہ  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا کے خلاف جامع اور مربوط پالیسی کا نفاذ یکساں طور پر ملک کے تمام حصوں میں کیا جائے، ایس او پیز پر عمل در آمد کروانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔