نیب کا ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ

1134

کراچی : نیب نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام نے ایک گھنٹے تک عادل صدیقی کے گھر کی تلاشی لی، چھاپے سے قبل عادل صدیقی کے خلاف ریفرنس کا بھی اندراج  کیا گیا۔

نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ عادل صدیقی پر سندھ اسمال انڈسٹریز کے پلاٹو ں کی الا ٹمنٹ اور فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے،  ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم  سابق ایم ڈی سندھ محمود صدیقی کے گھر نارتھ ناظم آباد پر بھی چھاپہ ماراہے، جہاں محمود صدیقی کے بھائی اوراہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محمود صدیقی سندھ اسمال انڈسٹری میں غبن کےریفرنس میں نیب کو مطلوب ہیں، محمود صدیقی بیرون ملک فرار ہیں۔