ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور ان کے اہلخانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

425

متحدہ دہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان) کے رہنمااور رکن رابطہ کمیٹی  فیصل سبزواری اور ان کے اہلخانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین ، زوجہ  اور دو بیٹیاں کورونا میں  مبتلا ہوئے ، آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور ان کی  دوسری اہلیہ مدیحہ نقوی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

فیصل سبزواری نے  تمام احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا احتیاط کریں،محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔