رواں سال  معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

1579

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں  کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمات نے مون سون کے دوران ممکنہ بارشوں کی صورت حال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملک میں10فیصد زائد بارشیں ہوں گی جبکہ سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فی صد زائد بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے زائد بارشوں   ہونے کہ صورت میں ملک کےمشرقی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے،اس کے علاوہ بارشوں سے بڑے شہروں میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشو ں کی وجہ سےچاول کی فصل اچھی ہونےکا امکان ہےتاہم کپاس کی فصل کیلئے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہوگاتاہم  یہ موسم ٹڈی دل کی افزائش کیلئے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔