عمران خان جھوٹے اور چینی چور ہیں، مریم اورنگزیب

146

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  عمران خان جھوٹے اور چینی چور ہیں، جھوٹاوزیراعظم اس ملک پرمسلط ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب میں دکانیں بندکرانےکاکہاجارہاہے ، ملک میں کوروناکی بڑھتی ہوئی صورتحال افسوسناک ہے، اپوزیشن ہرطرح سےحکومت کیساتھ تعاون کرنےکوتیارتھی، بابراعوان بطوروکیل عمران خان کےکیس میں پیش نہیں ہوسکتے، کوروناوبامیں ن لیگ کی قیادت کوخطرےمیں ڈالاجاتاہےخودنہیں آتے،عدالت میں کہاجاتاہےکہ کوروناوباکےباعث بابراعوان پیش نہیں ہوسکتے، جبکہ گٹھ جوڑچاہتاہےشہبازشریف ہفتےمیں2بارپیش ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہبازشریف کوروناوائرس کےباوجود عدالت میں پیش ہوئے،جب حکومت سے  کوئی سوال کیاجاتاہےتوآگےسےکرائےکےترجمان باتیں شروع کردیتےہیں،کرائےکےترجمان کوکسی کی عزت کااحساس نہیں، شہبازشریف ڈاکٹرکی ہدایات کےباوجودکل ہائیکورٹ گئے، شہبازشریف کینسرکےمریض ہیں اوروہ کوروناصورتحال کےباوجود  پیش ہوئے۔