کراچی : سرجانی ٹاون میں آتشزدگی ، متعدد باڑے خاکستر

730

کراچی : سرجانی ٹاﺅن میں شارٹ سرکٹ کے باعث باڑوں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے مویشی مرگئے، جبکہ کسی قسم کا کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں باڑوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، جس پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق باڑوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ سے متعدد باڑے خاکستر ہوگئے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سے متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے جن کی مالیت لاکھوں روپے کی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آگ پھیلنی کی وجہ شہر میں تیز ہوا بنی، جس نے سنبھلنے سے پہلے کئی باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے زیادہ نقصان ہوا۔