مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ مسجد بدر

1062

اسرائیلی حکومت نے مسجداقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کیلئے مسجد بدر کرتے ہوئے ان کے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کیلئے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے،مسجداقصیٰ کے خطیب پر مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبر تک نافذ رہے گا۔

شیخ عکرمہ کی مسجد میں داخلے پر پابدی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

شیخ عکرمہ صابری نے اپنے بیان میں  کہا کہ اسرائیلی پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا اور مجھے چار ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی کا حکم نامہ تھاما دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا فیصلےغیر قانونی اور جابرانہ ہے،قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے لیکن ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اور اس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔