انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

532

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل  کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ایس او پی پر عمل کروائیں۔

اویس شاہ نے کہا کہ جب تک سب مل کر کام نہیں کریں گے ایس او پی پر عمل کروانا مشکل ہوگا، کئی جگہوں سے شکایات آ رہی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ خدارا ایس او پی پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

انھوں نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔