اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو اوسطاً 23 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، حماد اظہر

559

وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوارحماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان  اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو اوسطاً 23 لاکھ روپے دیئے جائیں گے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کا قرض 230 ارب سے تجاوز کرگیا،اسٹیل ملزسے نکالے جانے والے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔  ہر ملازم کو اوسطاً 23 لاکھ روپےادا کیےجائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان سٹیل ملز کا مسئلہ ایک دہائی سے چلا آ رہا ہے، گزشتہ ساڑھے 5 سال سےاسٹیل ملز بند پڑی ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں اسٹیل ملز خسارے میں گئی، مسلم لیگ ن کے دور میں اسٹیل ملز کو بند کیا گیا،ماہانہ 70 کروڑ حکومت اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں، نقصانات اور سود کی مد میں ادا کرتی ہے،دیکھنا ہوگا اسٹیل ملز کا کیا مسقبل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو سیاسی پارٹیاں کل پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے تنقید کررہی تھیں انہیں کے دور میں مل خسارے میں گئی،مخالف جماعتیں پاکستان اسٹیل ملز پر پوائنٹ اسکورننگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ای سی سی نے پرپوزل منظور کیا ہے اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ  حکومت گزشتہ ساڑھے 5 سال میں 55 ارب ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادا کرچکی، ملز بند ہونے سے اس کے ملازمین کا کوئی قصور نہیں، پاکستان اسٹیل ملز 230 ارب روپے کے قرضے اور نقصان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری میں 15 کے قریب پارٹیز دلچسپی رکھتی ہیں،اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے نجی سیکٹر کی شراکت شامل کر رہے ہیں۔